پاکستان کی ویزہ پالیسی میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی

اسلام آباد:پاکستان کے وفاقی وزیر برائے داخلہ احسن اقبال کا کہنا ھے کہ پاکستان کی ویزہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی . پاکستان کی ویزہ پالیسی وہی ہے جوآج سے پھلے تھی . پاکستان میں دوسرے ممالک سے سرمایہ کار آ رہے ہیں . بدھ کے روز وفاقی وزیراحسن اقبال نے چوہدری نثار علی کے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ویزہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ویزہ پالیسی وہی ہے جو ماضی میں تھی. پاکستان کی تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشت ہے غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان آ رہے ہیں جوسرمایہ کاروں کو پر کشش پیکجز دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سیاحت کے شعبے میں عالمی اداروں کی توجہ پاکستان کی جانب دلانی ہیں۔